بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں دس لاکھ بھارتی فوجی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہردس کشمیریوں پر جدید اسلحے سے لیس ایک بھارتی فوجی مسلط ہے جوپوری دنیا میں سب سے زیادہ تناسب ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرامن سیاسی اورآزادی کی جدوجہد میں مصروف شہری آبادی کو دبانے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف ددہشت کا ماحول قائم ہواہے اورمقامی لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے۔حریت رہنما نے کہاکہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کے عزم کو دبانے میں ناکامی کے بعد لوگوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں اپنے مطالبے سے دستبردارہونے پر مجبورکیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کا سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی پرتشدد کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں اور گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کرکے انہیں مختلف بہانوں سے ا پنے ہی وطن میں بے گھر کر رہی ہے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں صورتحال اس قدر غیر مستحکم ہو چکی ہے کہ معمول کی زندگی گزاری ہی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے حق خودارادیت کے قانونی اور جمہوری فارمولے کو تسلیم کرے۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان، ملاوی میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ

🗓️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملیریا کے عالمی دن 25 اپریل سے قبل ایک

تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح 27 اکتوبر کو قابضین کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

ظلم کی مذمت کرنا چاہتے ہو تو شروعات اپنے آپ سے کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

دو تہائی یمنیوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یمن

تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر

🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے

اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

🗓️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا

کینیڈا کا مقامی آبادی کے سلسلہ میں انسانی حقوق کا سیاہ ریکارڈ

🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں کینیڈا میں اجتماعی قبروں کی دریافت مقامی لوگوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے