?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے منظم نسل کشی کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران بارہمولہ، کولگام اور راجوری اضلاع میں جعلی مقابلوں میں ایک 60سالہ شخص سمیت 8کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔ معصوم لوگوں کا قتل عام مقبوضہ جموں وکشمیر میں مقامی آبادی کو ختم کرنے کے نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اور اس کی ہندوتوا اسٹیبلشمنٹ کے مذموم منصوبے کا حصہ ہے۔ سرینگر میں سیاسی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی جس کی انہیں اقوام متحدہ نے ضمانت دے رکھی ہے، سزا دی جارہی ہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 76برسوں سے جاری بھارتی مظالم آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزمِ کو توڑنے میں ناکام رہے اور وہ اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو اپنی جدوجہد سے دستبردارہونے پر مجبور نہیں کرسکتے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے 21ماہ سے زائدعرصے تک جیل میں نظربند رہنے کے بعد کشمیری صحافی اور نیوز پورٹل کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ بھارتی حکام نے ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ فہد شاہ کو گزشتہ سال 4فروری کوضلع پلوامہ میں ایک جعلی مقابلے کے متاثرہ خاندانوں کے بیانات شائع کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جو پولیس دعوئوں کے برعکس تھے۔
ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند تین افراد کی غیر قانونی نظربندی کو بھی کالعدم قراردے دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ادھرمقبوضہ جموں وکشمیرکو اندھیروں میں ڈبودینے والے بجلی کے بدترین بحران سے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے جس نے اگست 2019میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے وقت ترقی و خوشحالی کے بلند وبانگ دعوے کئے تھے۔مقبوضہ علاقے کو آج کل بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیرکے حل پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے بیٹوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر جمائمہ بھی بول پڑیں
?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے
جولائی
امریکی مالی امداد سے سوئس یونیورسٹیوں کا وابستہ ہونا ایک چیلنج
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: اس آر ایف سوئس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سوئس
اپریل
پیجر دھماکوں کے بارے میں امریکی چینل کا نیا انکشاف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے ABC نے ایک امریکی انٹیلی جنس ذرائع
ستمبر
ملادینوف غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ ہے: حماس
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے
جون
ایران کے ساتھ تعاون خطے اور عالم اسلام کے لیے فائدہ مند ہے: بن فرحان
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کے وزیر
جون
پاکستان کا نیتن یاہو کے بارے میں اہم فیصلہ؛حماس کا خیرمقدم
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیتن یاہو
جولائی
عراق میں فوجی موجودگی جاری رکھنے کے کا امریکی بہانہ؛ عراقی سیاسی کارکن کی زبانی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی
اپریل
بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ
?️ 16 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک
فروری