بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی سخت گیر پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنانا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خطے میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور وہ بھارتی جبر کے باوجود اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
میرواعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں جبرو استبداد اورامتیازی سلوک کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں کو نت نئے قوانین کے نفاذ کے ذریعے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ملازمتوں پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ نے تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کی فوری رہائی پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت 703 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز کیطرف سے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میںمظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے ددران تین گھربھی تباہ کیے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے تر جمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے قائم مقام صدر رمن بھلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی بے حسی کیوجہ سے کشمیریوں کو شدید مصائب و مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ انتظامیہ لوگوں کی بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل بھی حل کرنے میں ناکام ہے ۔
سرینگر کے علاقے حولHawal میں بھارتی پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک معمر شخص عبدالسلام کو ٹکر ماردی جسکے اسکی موقع پر موت واقع ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز جاری

🗓️ 16 جون 2021لاہور(سچ خبریں)قومی وزارت صحت نے آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

🗓️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

سہ ملکی مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اقتصادی صورت حال میں نمایاں کردار ادا کرے گا

🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

🗓️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

🗓️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

حزب اللہ نے صیہونی شہروں میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کر دی

🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد

🗓️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ

امریکی بوڑھے لیڈروں سے پریشان

🗓️ 11 جولائی 2023پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 49 فیصد امریکی جواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے