?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے اور علاقے کو ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر 27اکتوبر 1947کو بھارت کے غیر قانونی حملے کے بعد سے فوجی محاصرے میں ہے۔
انہوں نے کہ بھاری تعداد میں فوج کی موجودگی سے علاقے میں ایک سنگین اورطویل ترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ہر گلی اور ہرمحلہ فوجی محاصرے میں ہے،بھارتی فوجی علاقے کے طول وعرض میں گشت کر رہے ہیں۔ حد سے زیادہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرکے کشمیری عوام کی جائز سیاسی امنگوں کو دبانا ہے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجی علاقے میں تعینات ہیں اور ہر سات شہریوں پر ایک مسلح فوجی پہرہ دے رہاہے جس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کے باعث ہراساں کیے جانے، بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرمتنازعہ علاقے میں منظم انداز میں فو جی مظالم اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ کشمیر ی عوام خیرات نہیں مانگ رہے بلکہ وہ اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی طاقت سے کبھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ فوجی استثنی کی آڑ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔ ترجمان نے خبردارکیاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مظالم کو بلا روک ٹوک جاری رکھے۔حریت ترجمان نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر زوردیا۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت
اگست
سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں، انصار اللہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 جولائی 2021صنعا (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے اسلام مخالف پالیسیوں کو
جولائی
یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو
ستمبر
کیسپرسکی نے جعلی اور سمگل شدہ موبائل فون استعمال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 14 اپریل 2025نیو یارک:(سچ خبریں) کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی
اپریل
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ مختصر مدت میں صہیونی ریاست کے گیس کے
اکتوبر
صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے
اگست
سجل علی شہرہ آفاق ناول ’امراؤ جان ادا‘ پر بننے والی سیریز میں کاسٹ
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سجل علی کے شائقین کے لیے
جنوری