انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کاعید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور روایات کے مطابق عید الفطر کی اجتماعی نماز عیدگاہ سرینگر میں صبح دس بجے ادا کی جائے گی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ا نجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نماز عید سے قبل9بجے سے انجمن کے سربراہ اور میر واعظ عمرفاروق اپنے خطبے میں فلسفہ عید اور پیغام عید پر روشنی ڈالیں گے ۔ عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ میرواعظ کے خطاب سے استفادہ حاصل کرنے اور اجتماعی نماز میں شامل ہونے کے لئے بروقت عیدگاہ پہنچنے کی کوشش کریں۔

انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ قابض حکام نمازِ عید کی پرامن اورخوش اسلوبی سے ادائیگی میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور لوگوں کے مذہبی جذبات اور حقوق کا احترام کریں گے۔ بیان میں کہاگیا کہ شبِ قدر اور جمعة الوداع کے مواقع پر جس طرح نماز کی ادائیگی پر پابندی لگائی گئی تھی ، اس سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے۔اس طرح کا افسوسناک طرز عمل عید الفطرکے مقدس موقع پر دہرایا نہ جائے۔

دریں اثناء میرواعظ عمر فاروق نے عیدگاہ کی صورتحال اوراس سلسلے میں انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لئے آج عیدگاہ سرینگر کا دورہ کیا۔ جائزے کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ خشک موسم کے پیشِ نظر عید کی نمازخوش اسلوبی سے ادا کی جا سکتی ہے۔

انجمن نے جموں و کشمیر وقف بورڈ پر زور دیا ہے کہ اس موقع پر تمام لازمی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ عید کی نماز میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ملی اجتماعیت ، وحدت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اورعید کی نماز کیلئے اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔ خراب موسم کی صورت میں عید الفطر کی نماز جامع مسجد سرینگر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق ادا کی جائیگی۔واضح رہے کہ قابض حکومت نے گزشتہ کئی سال سے عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب

ریکوڈک ریفرنس: پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس

?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے سے

روس کو تنہا نہیں کیا جا سکتا:پیوٹن

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر نے مغرب میں آسمان چھوتی قیمتوں کا ذکر کرتے

پاکستان کا نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے

روس نے حیران کن لڑاکا طیارہ پیش کر دیا

?️ 22 جولائی 2021ماسکو( سچ خبریں) پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی دوڑ میں قابل بھروسہ

حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

نوجوانی سے جوانی تک صیہونی جیلوں میں رہنے والی فلسطینی لڑکی کی آپ بیتی

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: 24 سالہ فلسطینی لڑکی مرا باکر نے جھوٹے الزامات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے