?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات تنازعہ کشمیر کا حل نہیں ہیں اور کشمیریوں کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ خطے مانتی ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں لہذا لاکھوں فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پورے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے ، اس نے جموںوکشمیر کو حاصل خصوصی درجہ چھین لیا ، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ، حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی، آرایس ایس گٹھ جوڑ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب بی جے پی ، آر ایس ایس نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے ، انکی صفوں میں تفرقہ ڈالنے، تحریک آزادی کو بدنام اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کیلئے اپنے زر خرید ایجنٹوں کو متحریک کر یا ہے ۔ انہوںنے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ ان بھارتی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں جو اپنے حقیر مفادات کیلئے شہداءکی قربانیوں کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہیں جنکا مقصد کشمیری عوام اور حریت قیادت کے درمیان پھوٹ پیدا کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور وہ حق خود اردیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات اور نہتے لوگوں پر جاری بہیمانہ مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک کے سابق گورنر کی جنسی بد سلوکی پر رپورٹنگ کرنے پر سی این این کے اینکر نوکری سے برخاست
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:سی این این نے اپنے اینکر کرس کومو کوان کے بھائی
دسمبر
عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی
مارچ
غزہ میں نسل کشی اور ویسٹ بینک میں استعمار
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے بائیں بازو کے رہنما نے غزہ میں جنگی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جون
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح
اگست
افغانستان کی دو خانہ جنگوں میں مداخلت ایک غلطی
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا کہ
اپریل
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی