?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے خلاف مل کر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ کشمیری عوام اور سیاسی جماعتیں بھارتی سازش کے خلاف مل کر ایک محاذ تیار کریں اور اپنی بقا کی جنگ کے لیئے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گپکار اعلامیہ کے لئے عوامی اتحاد میں کسی قسم کے اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی یلغار کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے مزید اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی کے سربراہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ گپکار اتحاد کو آگے بڑھانے کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔
انہوں نے اتحاد میں حالیہ توڑ پھوڑ وقتی ہیں اور بعد میں صورتحال بہتر ہو نا شروع ہو جائے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتحاد سے پیپلز کانفرنس کے انخلا کے تناظر میں کیا۔
واضح رہے کہ گپکار اتحاد میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی-ایم ، سی پی آئی، عوامی نیشنل کانفرنس اور جے کے پی ایم شامل ہیں اور یہ اتحاد ڈسٹرکٹ ڈویوپلمنٹ کونسل کے انتخابات سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں تشکیل پایا تھا۔
انہوں نے کہاکہ کپگار اتحاد سے متعلق مسائل کی توقع کی جارہی تھی کیونکہ اتحاد میں شامل تمام جماعتیں روایتی حریف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اتحاد کو آگے بڑھانے کیلئے مزید وقت درکار ہوگا، تاہم محبوبہ مفتی نے کہاکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی یلغار کے بعد ان کے پاس مشترکہ طورپر آگے بڑھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔


مشہور خبریں۔
ریپبلکن سینیٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو نظرانداز کیا
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امدادی پیکج کی مخالفت
دسمبر
پاکستان کی کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب
مئی
کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی
?️ 10 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں
جون
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
امریکی میرینز کا ایک گروپ مقبوضہ فلسطین کے ساحل کے قریب
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ میں صیہونی عارضی حکومت کی حمایت
اکتوبر
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق
اکتوبر
مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر
ستمبر
نائجر پر فوجی حملے کے امکان
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:ساحل عاجل کے صدر Alassane Ouattara نے کہا کہ ECOWAS نے
اگست