مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی

?️

سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو دبانے اور ہراساں کرنے کے لیئے آئے دن نئے نئے قوانین وضع کیئے جارہے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زوردیا ہے کہ وہ مسلم اکثریتی علاقے پر بھارت کی ثقافتی جارحیت کو روکیں جس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ابھی ہونا باقی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370 اور 35A کومنسوخ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے مسلم افسران کی جگہ ہندو بیوروکریسی نے لے لی ہے اور انتظامیہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہیدکئے جانیوالے نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت جموں و کشمیرپراپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی خاطر کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے ہر سفاکانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔

دریں اثناء کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو جب دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن منایا گیا جبکہ کشمیریوں کو مسلسل بھارتی استعماریت کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی طرف سے امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جائز جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو دبانے کے لئے کالے قوانین کے تحت جوابدہی سے مستثنیٰ بھارتی فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بلکہ جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدالتوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو سزا نہیں دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی عدلیہ نے انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پوراکئے بغیر آزادی پسند کشمیری رہنماؤں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو محض کشمیری ہونے کی بنا پر سزائے موت دی ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے

پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے

بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر

اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت

سولر پینل پر ٹیکس کیوں لگایا گیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی

لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک

ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائےگا:وزیر خزانہ

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے

امریکیوں کے خلاف آنے والی جنگ ہمہ گیر اور وسیع ہو گی:عراقی مزاحمتی تحریک

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کتائب سیدالشہداءمزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے