?️
سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے وہیں بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور بعض رہنما متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن بھرت کی جانب سے انہیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 ہزار سے زائد حریت رہنما اور کارکن بھارت کی مختلف جیلوں بشمول دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں اس بات کے باوجود بند رکھے گئے ہیں کہ انہیں بڑھتی ہوئی کورونا وبا سے شدید خطرہ لاحق ہے اور وہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ان نظربند رہنمائوں میں محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور آسیہ اندرابی شامل ہیں جنہیں مختلف جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔
دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کی نسل کشی روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے بار رکھنا چاہتا ہے لیکن جموں و کشمیر کے عوام نے عزم کررکھا ہے کہ وہ منزل مقصود کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حریت رہنماؤں خواجہ فردوس، خادم حسین، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو، میر واعظ کی سرپرستی میں قائم حریت فورم، جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ اور کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے بیانات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیراحمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے اپنے والد اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے ایک آن لائن مہم شروع کردی ہے۔
سحر شبیر نے کہا کہ میں جیل میں جب بھی اپنے والد سے ملتی ہوں، ان کا عزم پہلے سے بہت مضبوط پاتی ہوں، انہوں نے کہا کہ جیل کی سختیوں کے باوجود وہ اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بیان میں مودی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انتقامی رویہ ترک کرکے جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہاکرے۔
پی ڈی پی نے کہا کہ جب کورونا کی وبا پورے بھارت میں تباہی مچا رہی ہے،ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی غیر انسانی اور غیر قانونی نظربندی سے کیا خوشی ملتی ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی توانائی ایجنسی کا ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم بیان
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے
مئی
امریکہ کی 13 ریاستوں میں بجلی کے نظام کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی محکمۂ توانائی نے بجلی کی ممکنہ قلت کے خدشے کے
اکتوبر
اسرائیلی فوج کا افسانوی خاتمہ؛ اسرائیلی فوج اندر سے کیسے ٹوٹ رہی ہے؟
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک زمانے میں خود کو خطے کی طاقتور ترین فوج
دسمبر
بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو ہم سے تیل نہ خریدیں
?️ 24 اگست 2025بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو
اگست
امریکی فوجی قافلوں کے ساتھ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی :عراقی سکیورٹی ماہر کا انتباہ
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعے
فروری
غزہ کی پٹی کے مکینوں کے تباہ کن حالات
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر کے مطابق اس پٹی کے وسط میں واقع
جولائی
غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی بدستور سخت
?️ 20 دسمبر 2025غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی
دسمبر
بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری
?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی
مئی