مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے عمران خان اور آرمی چیف کا اہم بیان، حریت رہنماؤں نے خیرمقدم کردیا

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے عمران خان اور آرمی چیف کا اہم بیان، حریت رہنماؤں نے خیرمقدم کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں) کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بحال کے کرنے کے لیے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن بھارت کو پہلا قدم بڑھانا ہو گا اور جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ برصغیر میں امن کا خواب اس وقت تک ادھورا رہے گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اور اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو دفن کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے ان بیانات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے ان بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کے حل میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتی ہے تاکہ جنوبی ایشیاء میںپائیدار امن وسلامتی قائم ہوسکے، تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

خواجہ فردوس نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی حکومت اور قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

حریت رہنما نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے اقدامات کرے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

ادھر اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کے کشمیر کے بارے میں بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔

دریں اثناء جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ زمینی حقائق تسلیم کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔

انہوں نے کہاکہ جنرل باوجوہ کا بیان بھارت اور پاکستان کو جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کا موقع فراہم کرتا ہے، محمود احمد ساغر نے واضح کیا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر خطے میں پائیدار امن و استحکام اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام

ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت

پیپسی کی بوتل کے بدلے ملک بدری

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے حکام نے حالیہ جنگ کے دوران غزہ

جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے

دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر دیا:صہیونی میڈیا

?️ 2 دسمبر 2025 دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر

جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ

پی ٹی آئی کو پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان

?️ 28 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی

عراق کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں جنگی جہازوں کی آوازیں سنی گئی

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن، جنرل تحسین الخفاجی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے