?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور آئے دن کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی دہشت گرد فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران شوپیان اورپلوامہ کے اضلاع میں مزید 4 نوجوان شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میں جمعروت کو 3 نوجوان شہید کردیے تھے، فوجیوں نے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا، بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائی بگ میں اسی طرح کے آپریشن کے دوران دواور نوجوان شہید کیے۔
آخری اطلاعات تک دونوں مقامات پر بھارتی فوج کے پرتشدد آپریشن جاری تھے، نوجوانوں کی شہادت پر شوپیاں اور پلوامہ کے علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
حریت رہنمائوں اور تنظیموں مختار احمد وازہ، خواجہ فردوس، عبدالصمد انقلابی، جہانگیر غنی بٹ، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ اور جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے اپنے بیانات اور اجلاسوں سے خطاب کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت کی لہر کی مذمت کی۔
ادھر متعدد مساجد اور امام بارگاہوں کے آئمہ اور خطیب صاحبان نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے جلد حل پر زور دیا تاکہ مقبوضہ علاقے میں خونریزی کا سلسلہ ختم ہو سکے، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے وادی کشمیر کے صدر بشیر احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی پولیس کی ہدایات کی مذمت کی ہے جن کے ذریعے صحافیوں کو مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی سے روک دیا گیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزاد ی پر قدغن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کہ عالمی برادری کیلئے باعث تشویش ہونی چاہیے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا ہے۔
یہ پوسٹر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی، کشمیر ریزسٹنس موئومنٹ، کشمیر حریت یوتھ فورم ، جموں وکشمیر جسٹس لیگ اور حق خود ارادیت فورم جموں وکشمیرکی طرف سے چسپاں کئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم
اگست
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو حردیوں کو مطمئن کرنے کے لیے مصر نہیں گئے
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انتہا پسند مذہبی گروہوں کے قریبی عبرانی زبان کے
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں: آرمی چیف
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
فروری
دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے
اپریل
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المنار نیوز نیٹ ورک بیس نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی
اکتوبر
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان
مارچ
اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے امریکی ویٹو پر فلسطینی گروپوں کا رد عمل
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
ستمبر