مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پاک-بھارت تعلقات میں ایک اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان خطوط کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاہم تنازعہ کشمیر کے حل پر توجہ مرکوز کئے بغیر یہ تمام پیشرفت بے معنی اور بے سود ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیاجاتا، اس وقت تک ایسی پیش رفتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت کے بغیر کشمیریوں کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زوردیاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان خطوط کا تبادلہ اگرچہ اچھی شروعات ہے تاہم دونوں رہنمائوں کا مسئلہ کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے تاکہ یہ مسئلہ پرامن طور پر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوسکے۔

مولوی بشیرنے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین موقع ہے اور انہیں نتیجہ خیز مذاکرات شروع کرنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ، اس وقت تک نہ باہمی تعلقات بہتر ہوں گے اورنہ ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام کیلئے یہ اقدامات اسی وقت اہمیت کے حامل ہوں گے جب ان کا مقصد مسئلہ کشمیر کا حل ہوگا۔
دریں اثناء جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مصائب اور مشکلات کو ختم کرنے اور ان کو حقوق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

امیتاز احمد ریشی جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر گئے۔

مشہور خبریں۔

ٹوئٹر سے مماثل پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافہ

🗓️ 19 نومبر 2024 سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مماثلت

190 ملین پاﺅنڈز، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی

چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے: مشیر خزانہ

🗓️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پیٹرول

اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات

نوجوان نے فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے حیران کن حل نکالا

🗓️ 15 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کے مسلسل

یوکرین میں بحران کے تسلسل یا حل میں بین الاقوامی اداکاروں کے کردار کا جائزہ 

🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کا بحران 2014 کے بعد سے دنیا کے اہم

چین سے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

🗓️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی

آج ملک بھر میں جزوی ہڑتال رہی

🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے