?️
سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام کے جمہوری حق کا بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا جمہوری حق نہیں دیا جاتا تب تک امن بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ امن کا تصور اس وقت تک محض ایک خواب ہے جب تک بھارتی حکومت فوری اقدامات کرکے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق اور بنیادی شہری آزادیاں بحال کرکے ان کا اعتماد بحال نہیں کرتی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کی ترجمان سارہ حیات شاہ نے سرینگر میں ایک بیان کہا کہ بھارت اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے کنٹرول لائن پر کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن اندرونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال مسلسل خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سیاسی قتل اور دیگر ہلاکتوں سے علاقے کی صورتحال کے بارے میں بھارت کے بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس موجود اعداد و شمار سے بھارت کے یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے علاقے میں تشدد میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس امن و خوشحالی کا وعدہ آج تک محض ایک سراب ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے اور اپنے وہ وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو اس نے 5 اگست اگست2019ء کو یکطرف اقدامات کرتے ہوئے کئے تھے۔
این سی رہنما نے کہا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے کا مقبوضہ جموںوکشمیرکی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد زمین پر کوئی ترقی ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی اس کے برعکس پورے خطے کی معیشت، زراعت، سیاحت، صحت، دستکاری، تعلیم اور دیگر شعبوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کے روز کہا
اکتوبر
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ
جنوری
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے
مارچ
روس نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی
?️ 31 جولائی 2021ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ
جولائی
باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے
نومبر
ہندوستان نے بحیرہ عرب میں 3 جہاز تعینات کیے
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے
دسمبر
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے تقسیم کا انتباہ دیا
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے
اکتوبر
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر