?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیئے عملہ قدم اٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، الطاف احمد شاہ، آسیہ اندرابی، محمد یوسف میر، نعیم احمدخان، فاروق احمد توحیدی، محمد رفیق گنائی، شوکت حکیم، حیات احمد بٹ، معراج الدین نندا، وحید احمد گوجری، محمد یوسف بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر قاسم فکتو ، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار ، غلام محمد بٹ ،فیروز احمد ڈار ، محمد اقبال وانی ، عادل زرگر، دائو زرگر، ظہور احمد پرے، سہیل پرے، رمیض احمد، عاشق خواجہ، امتیاز حیدر اور دیگر کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔
عبدالاحد پرہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
الضبه بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک سادہ وارننگ تھی:یمن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن
اکتوبر
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
سید حسن نصراللہ کی شہادت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر
فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی
?️ 29 مئی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
مئی
2023 میں صیہونیوں کو درپیش چیلنجز
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں صیہونیوں کو ایسی حالت میں نئے چیلنجز کا سامنا
جنوری
واٹس ایپ پر اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب
ستمبر
حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل جاب پورٹل شروع کرنے جارہی ہے
?️ 9 جولائی 2021خانیوال(سچ خبریں) خانیوال میں ہائی اسپیڈ موبائل بینڈ 4 جی کی تقریب
جولائی