سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز سوپور میں ایک حملے میں زخمی ہونے والا بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک اور میونسپل کونسلر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے جس سے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوپور قصبے میں میونسپل کونسلرز پر حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر شمس الدین دین گزشتہ شب سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس سے قبل میونسپل کونسل سوپور کے میٹنگ روم میں ایک حملے میں بی جے پی کا ایک میونسپل کونسلر اور اس کا پولیس گارڈ ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر گزشتہ ہفتے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں گزشتہ ہفتے ایک حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا کانسٹیبل بھی سرینگر کے ایک ہسپتال میںزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
گزشتہ جمعرات کو لاوے پورہ میں ایک حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار، ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گئے تھے اور حملہ آور وںنے اہلکاروں سے ان کی رائفلیں بھی چھین لی تھیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ناگ بل میں اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں نو بے گناہ بچوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے بارہمولہ کے علاقے شیری میں نو بے گناہ لڑکوں کو گرفتار کر کے انھیں ہراساں کیا اور کچھ دیر بعد انھیں رہا کردیا۔