?️
سرینگر:(سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے گروپ20کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت سے صاف انکار کر دیں۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر میں G-20کے اجلاس کی میزبانی کے بھارت کے منصوبے کا مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کا مقصد تنازعہ کشمیر کے حل سے عالمی برادری کی توجہ کو ہٹانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے کشمیر دشمن اقدامات نے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔حریت ترجمان نے مزید کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی)سمیت انسانی حقوق اور ذرائع ابلاغ کی عالمی تنظیموں کے بڑھتے ہوئے دبا ئوکے پیش نظربھارت مقبوضہ علاقے میں گروپ بیس کا اجلاس منعقد کر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے بارے میں حقائق کو مسخ اور مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کے اپنے نام نہاد دعوئوں کو سچ ثابت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں G-20اجلاس کے انعقاد سے، بھارت 5اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کئے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت بھی دیناچاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ در حقیقت عالمی فورم کے اجلاس کے انعقاد کا مطلب مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کے لیے مودی سرکار کے محض پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے G-20 کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو جموں و کشمیر میں ایک غیر قانونی قابض کی حیثیت حاصل ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں عالمی فورم کے اجلاس کے انعقاد سے عالمی ادارے کی ساکھ مجروح ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ G-20کے لیڈراگر مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے اجلاس میں شرکت کی نریندر مودی کی دعوت کو قبول کرتے ہیں تو وہ ظالم مودی کے ہاتھ مزید مضبوط کریں گے ۔ترجمان نے گروپ بیس کے لیڈروں پر زوردیا کہ وہ متنازعہ علاقے میں گروپ کے اجلاس میں شرکت کی بجائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے مودی حکومت پر دبائو بڑھائیں۔


مشہور خبریں۔
سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 13 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے
اپریل
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
بلوچستان میں معدنیات کی پروسیسنگ، چین کو تانبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششیں شروع
?️ 26 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او
جون
امریکہ اور طالبان مذاکرات میں کیا ہوا ؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو کہا
اگست
آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
دسمبر
صیہونی حکومت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت سو دنوں سے زیادہ عرصے سے غزہ کی پٹی
جنوری
یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر
جولائی
پاکستان میں پارلیمانی اور ریاستی انتخابات/سیل فون انٹرنیٹ بند
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کے عوام آج جمعرات کو قومی اور ریاستی پارلیمنٹ کے
فروری