?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام شدید مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں اور وہ اس مسئلے کے فوری اور دیرپا حل کے خواہاں ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی حال ہی میں دو ایٹمی طاقتوں کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلا اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کیوجہ سے کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے لوگ بھی شدید متاثر اور گھر بار تباہ ہوئے ۔ میر واعظ نے پاکستان او ربھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی پر مستقل طور پر عمل پیرا رہتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں تاکہ نہ صرف کشمیریوں کی مشکلا ت ختم ہوں بلکہ یہ پورا خطہ پائیدار امن وترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
میرواعظ نے کہا کہ دنیا کی نظروں میں بھی کشمیر ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے ، جموں وکشمیر کے عوام اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی مستقل مشکل اختیار کر ے گی اور دونوں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ [ولر بیراج] کی بحالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ”ایسے وقت میں جب دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر عمل میں آیا ہے ایسے اشتعال انگیز بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں“۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پانی کو ہتھیار بنانا سراسر غیر انسانی ہے ۔
عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا”چونکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے لہذا وولر بیراج منصوبے پر دوبارہ کام کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارت نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں وولر بیراج منصوبے پر کام شروع کیا تھا تاہم پاکستان کے احتجاج پر اس نے منصوبے پر کام روک دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
اگست
بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق بیروت میں پیجرز کے متواتر دھماکوں کے
ستمبر
طالبان کے ساتھ صلح کرنے اور طاقت کی شراکت کے لیے تیار ہیں: افغان وزیر خارجہ
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر
اگست
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر
امارات میں صہیونی فوج کے مذاق پر سائبر اسپیس صارفین کی تنقید
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: سائبر سپیس کے کارکنوں نے متحدہ عرب امارات میں صہیونی فوجی
ستمبر
یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک
جون
سندھ:7جون سے نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز
?️ 5 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم
جون
ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: اگر عالمی عدالت انصاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ غزہ میں
جنوری