?️
برسلز: (سچ خبریں) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی درست تصدیق کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بجا طور پر تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے اظہار رائے کی آزادی، پرامن احتجاج اور جلسے ، جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیری عوام کوبہت سی مشکلات اور مصائب کاسامنا ہے۔
بھارتی قابض افواج مظلوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں اور خواتین پر جنسی حملوں میں ملوث ہیں ۔علی رضا سید نے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے دو برطانوی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے کے خلاف جاری کردہ بیان کی بھی مذمت کی۔انہوںنے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموںوکشمیر کو بھارت کااٹوٹ انگ قراردینے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے بڑے حصے میں اپنی فوجیں اتار کر زبردستی اس پر قبضہ کر لیا تھا ۔
مشہور خبریں۔
یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے
اگست
بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان
مارچ
بلوچستان: زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید
?️ 20 مئی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی
مئی
جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق
مارچ
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی
ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطینیوں سے ایسا کیا کہا کہ صیہونیوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی
جون
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے
مارچ