?️
سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی اس تجدید عہد کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ان کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربندی کے دوران انتقال کرگئے جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسلسل نظر بند تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہید رہنما اور دیگر کشمیری شہدا ء کی فاتحہ خوانی کے لیے حیدر پورہ سرینگر میں ان کی قبر پر حاضری دیں۔
بیان میںائمہ مساجداور خطیبوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مساجد میں عظیم قائد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
بیان میں کیا گیا کہ” ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ سید علی گیلانی کا وژن ہے جو آج بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ مقبول نعرہ ہے۔
دوسری جانب قابض حکام نے آج قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر سرینگر میں لوگوں کوفاتحہ خوانی کے لیے ان کی قبرپر جانے کی اجازت نہیں دی۔
میڈیا کے مطابق سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں لوگوں کو شہید رہنما کی قبر پر جانے سے روکنے کے لیے بھارتی پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا اور کسی کو بھی قبرستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور دیگر تنظیموں نے عظیم کشمیری رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں تعزیتی اوردعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
انہوں نے قائد حریت کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں عظیم مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی کی لازوال قربانیوں اور شاندار کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے شہید قائد کی زندگی بھر کی جدوجہد کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی وہ انسان تھے جو زندگی بھر آزمائشوں اور مشکلات کو برداشت کرنے کے باوجود اپنے نظریے پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے عظیم مقصد کے لیے ان کی لگن اور ثابت قدمی کشمیریوں کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن
فروری
کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری
اگست
’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے
جنوری
پاکستان، امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا
?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تاریخ میں پہلی بار امریکی کپاس کا
نومبر
مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ
ستمبر
بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتا
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج
اپریل
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون