?️
سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری6 نومبر بروز پیر ”یوم شہدائے جموں“ منائیں گے اور اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک شہداءکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں نے1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیریوں کو جموں کے مختلف حصوں میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔کشمیری ہر برس جموں قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 06 نومبر کو”یوم شہدائے جموں“کے طور پر مناتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں شہدائے جموں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1947 کا جموں کا قتل عام جموں و کشمیر کی تاریخ کا سب سے خوفناک واقعہ تھا جس کا مقصد علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنماﺅں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی، محمد شفیع لون، دیویندر سنگھ بہل، عبدالصمد انقلابی، محمد یوسف نقاش اور شفیق الرحمان نے اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ 1947 میں جموں میں شروع ہونے والا بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام سات دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی خطے میں مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دریں اثناءنئی دہلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی ایجنسی نے آج صبح ضلع پونچھ کے علاقے کنوئیاں میں محمد حافظ نامی شخص کے گھرپر چھاپہ مارا۔ بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے آج علی الصبح ضلع کے علاقوں کوپرا ٹاپ، بچیاں والی، شیندرہ، ٹھنڈی کسی، محلہ سیداں اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائیاں کیں اور مقامی باشندوں کوہراساں کیا ۔ آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔
ادھر قابض حکام نے ایک بارپھر پرامن احتجاج کے حق کو دباتے ہوئے سرکاری ملازمین کو اپنے مطالبات کے حق میں کسی بھی قسم کے مظاہروں اور احتجاجی ہڑتالوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔ حکام نے کل جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں ملازمین کو خبردارکیاکہ اس طرح کے احتجاج میں ملوث پائے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکام کا حکمنامہ آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو سنگین نتائج اور تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دینا اشتعال انگیز ہے۔


مشہور خبریں۔
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 13 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
جولائی
ہم سب کو ملکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
دسمبر
Bali United recruit Milos Krkotic, ex-Montenegro national team players
?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی
اپریل
نیتن یاہو کو آسٹریلیا کا سخت ردعمل؛ طاقت کی پیمائش بچوں کے قتل سے نہیں ہوتی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کی
اگست
ایران کے ساتھ جنگ میں صہیونی خوابوں کا جلد خاتمہ
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے جو ابتدا میں نیتن یاہو کی طرف سے
جون
چین کی امریکہ کو وارننگ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو
جنوری