?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے اور بھارت اسے اپنی فوجی طاقت سے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تنازعہ کشمیر 1947میں تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
حریت چیئرمین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبا ئوڈالے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دے۔انہوں نے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی حقائق، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور عالمی برادری کی اخلاقی و سیاسی حمایت پر مبنی عوامی تحریک بھارتی فورسز کے ظالمانہ اور جابرانہ اقدامات کے باوجود کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
مسرت عالم بٹ نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپرحل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سنجیدہ نوٹس لے اورمقبوضہ علاقے میںجبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔
مشہور خبریں۔
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی
اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے
مئی
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے
جنوری
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: پہلی بار اسرائیلی حکومت کے فوجی نگران نے ایک عبرانی
اپریل
جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کے معاملے میں الکاظمی کے خلاف استغاثہ کمیٹی کی تشکیل
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے
مئی
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی شہری گرفتار
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
مارچ
کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی
جون