?️
لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں مقیم کشمیری کاروباری رہنما چوہدری محمد خالد نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں اور دیگر مظالم میں اضافے سے خطے کا امن مزید غیر مستحکم ہوسکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خالد نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ پہلگام کے مشکوک واقعے کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و جبر خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کالے قانون یواے پی اے کے تحت ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری، نظربندی، تشدد، نظربندوں کی اپنے اہل خانہ اور وکلاء تک رسائی سے انکار، گھروں کی مسمار ی، جبری بے دخلی، مواصلاتی بلیک آئوٹ اور صحافتی سرگرمیوں پر پابندیاں یہ سب بھارت کے ریاستی جبر کی بدترین مثالیں ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر دہلی دھماکے میں ایک کشمیری کو پھنسانے کی بھارت کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے مقدمات، من گھڑت الزامات اور پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چوہدری محمد خالد نے ان کارروائیوں کو کھلی ریاستی دہشت گردی اور کشمیری عوام کی اجتماعی سزا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، جبری نظربندیوں اور گھروں کی مسمار ی کا مقصد کشمیریوں کو خاموش کرانا اور حق خودارادیت کے لئے ان کی تحریک کو کمزور کرنا ہے لیکن بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا۔
انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںپر زور دیا کہ وہ بھارت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کریں، قابض بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیشن قائم کریں اور کشمیریوں کو تحفظ فراہم کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے چین کا مطالبہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک
?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا
فروری
اسرائیل کے ساتھ جنگ کس مرحلے میں ہے؟عالمی عربی اخبارات کی سرخیاں
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ اور شہید یحییٰ السنوار
اکتوبر
25دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
دسمبر
نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو
ستمبر
بلنکن کی عراق سے ایک نئی درخواست
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے عراق
دسمبر