?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شب قدر اورجمعة الوواع کے بعد جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو عید گاہ اور جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بنیادی حق سے ایک بار پھر محروم کرنے کے قابض حکام کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اورنماز عید کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔میرواعظ نے کہاکہ1990کے عشرے میں بھی جب عسکریت پسندی اپنے عروج پر تھی، عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی تھی۔
انہوں نے سوال اٹھایا اب جب بھارتی حکام یہ بلندو بانگ دعوے کررہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں تویہاں کے مسلمانوں کو ان کے مذہبی مقامات پر جانے اور عبادات کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جامع مسجد ہو یا عیدگاہ ہو ، یہ عوام کے مرکز ہے ۔یہ یہاں کی شناخت ہیں ، یہ ہماری اسلامی تہذیب اورتمدن کا ایک حصہ ہیں۔
ان پر طاقت کے بل پر پابندیاں اوربندشیں لگانا اورعوام کو ان اجتماعات میں شرکت سے روکنا نہ صرف ہمارے مذہبی حقوق بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی سول سوسائٹی اورذی شعور لوگوں سے بھی اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھیں کہ کس طرح مقبوضہ جموں وکشمیر میں طاقت کے بل پرہمارے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے کو طلب کر لیا
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو الیکشن
اکتوبر
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
تیونس اور تل ابیب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج شام بدھ کو
جون
کیا کیلیفورنیا میں دوبارہ آگ لگنے والی ہے؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا میں حالیہ جنگلاتی آگ کے تباہ کن اثرات کے بعد،
جنوری
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دے دیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
مئی
ایرانی صدارتی انتخابات کے خطہ پر اثرات
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا خیال ہے
جون
گورنر پنجاب کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار
?️ 12 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی
مئی
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی