مودی حکومت جموں وکشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابی ڈرامہ رچا رہی ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت خطے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں دنیاکو گمراہ کرنے کے لئے علاقے میں پارلیمانی انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے اور علاقے میں اپنے غیر قانونی اقدامات کو جواز بخشنے کے لیے ڈھونگ انتخابات کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ان دھاندلی زدہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی فوجی حکمرانی کے تحت مسلسل ظلم وستم اورقتل وغارت سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری انتخابات کے لیے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ مقدس مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی فریاد سنے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں اپنے پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کی گرفتاری کے خلاف آج ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے سرینگر جموں ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
محبوبہ مفتی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے اور اس میں لیفٹیننٹ گورنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام سینئر افسران ملوث ہیں۔ محبوبہ مفتی اسلام آباد راجوری حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جس کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران محمد سلیم اور محمد یعقوب نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند تین بے گناہ کشمیریوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ ان کی شناخت سرتاج احمد، عرفان احمد اور غلام محی الدین لون کے طور پر ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی حکومت کا غیرملکی عازمین عمرہ کے لیے اہم اعلان

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب 1445 ہجری سے ایک کروڑ غیر ملکی عازمین

علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل

غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ

بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو

فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے

?️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

وائٹیکر ٹرمپ انتظامیہ سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں ؛ وجہ ؟

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو

4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے