🗓️
ریاض: (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور عالم اسلام سے متعلق مودی حکومت کے مذموم عزائم کوبے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں برہمن سامراج کشمیری عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالرشید ترابی نے سعودی عرب کے شہروں ریاض اورجدہ میں میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اورغزہ میں صہیونی اسرائیلی بربریت سر چڑھ کر بول رہی ہے،وہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں برہمن سامراج کشمیری عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کیلئے5اگست 2019کو جموں وکشمیرکی خصوصی منسوخ کر کے کشمیریوں کی منفرد شناخت پر حملہ کیاتھا۔
عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس غیر آئینی اور غیر قانونی حملے کے بعد اب کشمیری عوام کی پشتنی املاک اور جائیداد وں پر قبضے ،کشمیری مسلمان ملازمین کو انکی نوکریوں سے برطرف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔
عبدالرشیدترابی نے شرکا کی توجہ کشمیریوں کے ناقابل تسخیر جذبہ حریت کی جانب مبذول کرائی ۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پرزوردیاکہ وہ حق خودارادیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر اپنی توانیاں صرف کریںتاکہ مظلوم کشمیری عوام کوبھارت کی جابرانہ تسلط سے آزاد کرایاجاسکے ۔
مشہور خبریں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا
🗓️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت
نومبر
بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا
جولائی
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان
🗓️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین
اکتوبر
اختلافات صیہونی حکومت کے کیسے گھٹنے ٹیکتے ہیں؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ کی پٹی پر جارحیت کے ایک سو
مارچ
نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ
🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز
اگست
صہیونیوں کا بیروت میں المیادین نیوز چینل کے دفتر پر حملہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی حملے کے بعد بیروت میں اپنے
اکتوبر
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی
اکتوبر