?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے بدترین بحران نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی کے بلند و بانگ دعوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شدید سردموسم میں کشمیری عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔مقبوضہ علاقے میں بجلی کئی کئی دن تک غائب رہتی ہے جس سے کشمیریوں کے معلومات زندگی کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس سے کشمیریوں میں اذیت ، بے بسی اورتکلیف کا احساس پیدا ہو رہا ہے اور وہ ذہنی اضطراب اور تنائو کاشکار ہو رہے ہیں ۔
انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسزسرینگر کے ڈاکٹر یاسر حسن راتھر نے کہاہے کہ مناسب حرارت اور روشنی کی کمی سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں جاری بجلی کے شدید بحران سے لوگوں کی ذہنی صحت اور نفسیات بری طرح متاثر ہورہی ہے اورکشمیریوںمیں بے بسی کا احساس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ نفسیات کے ڈاکٹر مقبول ڈار نے کہا کہ روشنی اور مزاج کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں جب دن کی روشنی کم ہوتی ہے۔ اگر کسی شخص کو کافی روشنی نہیں ملتی ہے، تو وہ ایک قسم کے ڈپریشن اور تھکن میں مبتلا ہوسکتا ہے ۔
ادھر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے مقبوضہ علاقے کا صنعتی شعبہ بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے ۔مقبوضہ علاقے کے صنعتی شعبے کی مجموعی پیداوار میں 70 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔تاجر لیڈروں نے بھی بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر قابض انتظامیہ کو کڑ ی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جاوید ٹینگا نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے میں قابض انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو ئی ہیں ۔


مشہور خبریں۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا: فواد چوہدری
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے
جون
غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک
مئی
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب
نومبر
نصراللہ کے بارے میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا تبصرہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی مہر
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور
مارچ
چینی میزائل میں مریکی پاور سسٹم کو غیر فعال کر نے کی صلاحیت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک چینی
اکتوبر
صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے
جولائی