مقبوضہ کشمیر ، فلسطین میں سسکتی ہوئی انسانیت عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ آج جب ” انسانی یکجہتی کا عالمی دن “ منایا جارہا ہے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور فلسطین میں سسکتی ہوئی انسانیت عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانا اس وقت تک بے سود ہے جب تک دنیا مظلوم کشمیریوں ، فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی نہیں ہوجاتی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جارح بھارت اور اسرائیل کے بے انتہا عتاب کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور حق و انصاف پر یقین رکھنے والوں کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جن کے سیاسی حقوق کو بھارت اور اسرائیل نے طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر ، فلسطین میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر بھارت ، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے اور انہیں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی پاسداری کا پابند بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 78 سالوں سے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں یہ حق دلانے کیلئے بھر پور کردار اداکرے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں عدلیہ اپنے فیصلوں میں ہرگز آزاد نہیں بلکہ مکمل طور پر بی جے پی حکومت کے تابع فرمان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی اقدامات کو بھر پور تحفظ فراہم کر رہی ہے ، بھارتی عدالت عظمی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے اگست 2019کے غیر قانونی اقدام کو بھی درست قرار دیا جو اسکی جانبداری کا واضح غماز ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں.

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے آخر کار مشرقی سمندر (سی آف جاپان) میں

کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے

پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے

بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی

?️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ

26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف

?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی

بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا

?️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے

’نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل‘، صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف

یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے