?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
بھارتی فورسز نے گرمائی دالحکومت سرینگر میں بھی چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران 28سو سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزاہلکار گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں، قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ اور بنک اور جائیداد کی دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر رہے ہیں۔ بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں چھاپوں کے دوران سونا اور پیسے بھی لوٹ رہے ہیں۔
سرینگر میں جن شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات ملی ہیں ان میں ساحل نثار گنائی، معراج الدین راتھر، غلام جیلانی بھٹ ،. دانش الطاف ، قاضی عثمان ، الطاف احمد ڈار،محمد آصف ناتھ، امیر احمد گوجری ۔ مظفر احمد میر ،رمیز احمد میر،بابر سہیل ، عادل محمد لون، زاہد احمد الٰہی،بشیر احمد بھٹ ۔ محمد ایوب پیرے،غلام رسول پیرے ، غلام محمد بھٹ، عبدالاحد بٹ ،ثنا اللہ بھٹ ،توحید احمد بھٹ ، محمد اشرف وانی،عبدالرحمن وانی ،محمد علی وانی ،گلزار احمد وانی ، اشرف احمد وانی، محمد عاشق ملک ،عبدالرشید ملک ولد غلام احمد ملک،شبیر احمد ملک ، فاروق احمد پارے ،بلال احمد ملک اورنثار احمد وانی شامل ہیں۔سری نگر شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں اور جموں خطے میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں ، بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا جائز لینے کے لیے اپنی ٹیم علاقے میں بھیجے۔
انہوں نے عالمی ادارے پر یہ بھی زور دیا کہ وہ بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے ۔ ترجمان نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں رہائشی مکانات، مساجد اور مدارس سمیت آبادی والے علاقوں پر بھارتی حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا: بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری
?️ 12 جون 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: ’عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں‘
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ
فروری
ترک فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: گزشتہ شب اتوارکو ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور
اگست
یونی لیور انٹرنیشنل کمپنی کا اسرائیل کی حمایت کے لیے ایکشن
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: یونی لیور انٹرنیشنل کمپنی نے اپنی ایک بڑی ذیلی کمپنی
اکتوبر
حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک
فروری
6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں میں تاریخ کا طویل ترین معرکہ ہوا
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک
مئی
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر
جولائی