مقبوضہ جموں وکشمیر :ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اوڑی سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔بھارتی فوج کے حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کنٹرول لائن کے قریب اوڑی میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعدشروع کی گئیں۔

تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ضلع کے علاقے ٹاپر کریری میں بھارتی پیراملٹری سشاستراسیما بل اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی ایک اور کارروائی میں ایک چینی ساختہ گرینیڈ برآمد کرنے کا دعوی کیا۔

بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل پر بھی چھاپے مارے جہاں سینکڑوں قیدیوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ جیل میں اس وقت حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 600 سے زائد قیدی بند ہیں۔

دریں اثناء دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کشمیری مزدور 27سالہ بلال احمد سانگو کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ضلع گاندربل میں کنگن کے علاقے بابا نگری وانگت سے تعلق رکھنے والے بلال کی میت بدھ کو ان کے آبائی گائوں لائی گئی۔وہ 2019سے دہلی میں کام کر رہا تھا جو دھماکے میں ہلاک ہونے والے تیرہ افراد میں شامل تھا۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان وانگت میں سپرد خاک کیا گیا۔

ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے دفتر کے فرنیچراوردستاویزات کو شدیدنقصان پہنچاتاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

مشہور خبریں۔

صیہونی تجزیہ کار کا غزہ جنگ میں بارے میں اہم انکشاف

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی ماہر اور تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی

دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

صیہونی ایرانی میزائلوں کے خوف سے سمندر میں چلے جاتے ہیں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ھآرتض اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل ایرانی میزائل

حماس کا جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں مزاحمت کی بنیادی پوزیشن پر زور 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے

امریکہ نکولس مادورو کی جیت سے بہت پریشان! وجہ؟

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی جیت اور ریاست

عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔ عطا تارڑ

?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے

یمن کا اسرائیل کے ناواتیم بیس پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے