?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں5اگست 2019کے بعد بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی اور پولیس محاصرے کے باعث لوگوں کو بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے۔
میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو اجاگرکیاگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 17خواتین سمیت 859کشمیریوں کو شہید کیا ۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں جعلی مقابلوں میں اور ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے متاثرین کو ان کے گھروں سے اٹھانے کے بعد مجاہد تنظیموں کے کارکن ہونے کا جھوٹا الزام لگایاگیا۔ان ماورائے عدالت قتل کے نتیجے میں 67خواتین بیوہ اور 184بچے یتیم ہو گئے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ حریت قیادت، سیاسی کارکنوں، خواتین، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباء اور کمسن لڑکوں سمیت کم از کم 23ہزار210افراد کو گرفتارکیاگیا۔
بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 1116مکانات اور عمارات کو نقصان پہنچایا جبکہ 133خواتین کی بے حرمتی کی ۔بی جے پی اورآر ایس ایس کی سرپرستی میں ہندوتوا حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آزادی صحافت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کا ثبوت معروف کشمیری صحافیوں عرفان معراج، آصف سلطان، سجاد گل، اور ماجد حیدری کی گرفتاریاں ہیں۔اس کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن اورکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (JKCCS)کے سربراہ خرم پرویز بھی بھارت کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں جس سے خطے میں انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی پر جاری پابندیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
ادھر 2019سے اب تک بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاورپولیس کے 176 اہلکاروں نے خود کشی کی ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دفعہ370کی منسوخی کے بعدسیاسی مخالفین کو دبانے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خاموش کرنے کے بی جے پی کے ایجنڈے اور خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں اورصحافیوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کے بین الاقوامی اداروں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مداخلت کرکے آزادی صحافت کی حمایت کریں۔


مشہور خبریں۔
پنڈورا لیکس سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈوراالیکس سے متعلق
اکتوبر
کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
اپریل
ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
?️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی
اپریل
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے
اگست
میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا
جون
ایکس پر فیس بک میسینجر جیسا مکمل الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈائریکٹ میسیج
اپریل
حکومت پاکستان کا فلسطین کے لئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے فلسطین کی مصیبت زدہ عوام
جولائی