?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تواس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوگی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد یاسین ملک جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ساڑھے پانچ سال کی قید تنہائی، طبی سہولیات کی عدم فراہمی، مسلسل ذہنی اذیت اورغیر انسانی رویے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے جو نہ صرف ان کے اہل خانہ اور جماعت بلکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیابھر میں مقیم کشمیریوں کے لئے گہری تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر یاسین ملک کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو یکطرفہ اور غیرمنصفانہ انداز میں چلائے گئے ایک جھوٹے اورمن گھڑت مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اب مودی حکومت انہیں پھانسی دینے پر تلی ہوئی ہے جو فسطائیت کی انتہا ہے۔
رفیق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یاسین ملک کے ساتھ روا رکھا گیاغیر انسانی سلوک جس میں بالخصوص گزشتہ ایک سال سے شدت آئی ہے ،ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا یاسین ملک جیل حکام سے اپنی رہائی کا نہیں بلکہ بھارتی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مناسب علاج و معالجے کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لئے وہ گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل عدالتی احکامات کے باوجود اور گزشتہ احتجاج کے نتیجے میں جیل حکام نے انہیں علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ کل یوم شہدائے جموں کے موقع پر بھارت مخالف اور یاسین ملک کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے7نومبرکو ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ سمیت مختلف ملکوں میںبھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے پریس کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد پہلے ہی دل اور گردوں کے علاوہ کئی عارضوںمیں مبتلا ہیں اور اس بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس میں تنظیم کے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، ساجد صدیقی، خواجہ منظور احمد چشتی، سردار محمد انور خان اور عمران جہانگیر بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
?️ 11 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں
ستمبر
مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں
اکتوبر
فردوس عاشق نے پی ڈی ایم کو ڈکیت موومنٹ قرار دے دیا
?️ 31 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا
مئی
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
زہران ممدانی کے ریمارکس پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیٹن یاہو نے نیویارک سٹی کے نئے
نومبر
ٹرمپ اور ملکوں کی لالچ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامراجی رجحانات
جنوری
بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
مئی
عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
فروری