🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جس میں لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں انتخابی ڈرامے سمیت بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے اقدامات کی مخالفت کریں جو کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانانِ حریت جموں وکشمیر کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں دفعہ370اور 35-Aکی منسوخی اور غیرکشمیری ہندوؤں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں کی مذمت کی گئی ہے۔
پوسٹروں میں کہاگیا کہ انتخابات اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ۔ پوسٹروں میں بی جے پی/آر ایس ایس کی پالیسیوں کو اجاگرکیاگیا جن کا مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے۔
پوسٹروں میں کہاگیا کہ غیر کشمیری ہندوؤں کو زمینوں سمیت جائیداد یں فروخت کرنے سے گریز کیاجائے ، بصورت دیگر فلسطینیوں جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ قابض حکومت فوجی جارحیت کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جموں میں بھارتی شہریوں کی آبادکاری اور سرکاری نوکریوں میں غیر مقامی لوگوں کے غلبے کی مذمت کی گئی۔پوسٹروں میںبھارتی ریاست مہاراشٹرا کو بڈگام میں زمین فراہم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیر کے خلاف ایک خطرناک سازش قرار دیاگیاہے۔پوسٹروں میں بھارت کی قانونی اور ثقافتی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت پر زوردیاگیاجس کے تحت سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل اور سیاسی اور میڈیا کی آزادیوں کو دبانے جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں جو کشمیریوں کی شناخت کے لیے خطرہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے
جنوری
ملک میں پہلی بار اعلی عہدیداروں پر بھی پابندی کا اعلان
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی وفود اور
جولائی
60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم کا آغاز
🗓️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں 60 سال سے
مارچ
یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع نے اس
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے
دسمبر
کیا سعودی عرب امریکی ڈیموکریٹس کا تختہ الٹنا چاہتا ہے؟
🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغرب میں ایندھن کے بحران اور امریکی کانگریس کے وسط مدتی
اکتوبر
غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری
🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک
اپریل