?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947 سے جب اس نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس سرینگر میں اپنی فوجیں اتاریں اور علاقے پر جبری قبضہ کیا، جموں و کشمیر کو اپنی ایک کالونی سمجھ رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری آبادکاری کے ذریعے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرناراشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں غیر کشمیری ہندؤں کا نام شامل کرنا مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا حکومت کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور سوچاسمجھا قدم ہے۔
بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت فرقہ پرست حکومت نے قتل وغارت، گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں نوجوانوں اورعام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے کے حوالے سے بھارت کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہوا ہے۔
حریت کانفرنس نے ان کارروائیوں کو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے ان کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے وحشیانہ طاقت اور نوآبادیاتی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے لیے انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم حق خودارادیت دے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد
?️ 22 جون 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے
جون
امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی تجزیہ کار نے امریکی حملہ آوروں کو
فروری
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی
جنوری
عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان
?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے
مئی
صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی
اگست
سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث ہوگی: اسحاق ڈار
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
جولائی
پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر ایک سال تک روتا رہا، ہمایوں سعید
?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا
جنوری
دوحہ شام کے بحران کے لئے مستقل اور جامع حل کا خواہاں
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات
جون