🗓️
سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے رہنماﺅں نے تنظیم کی سربراہ فریدہ بہن جی کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کے32 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق محمد یوسف بیگ کو بھارتی فوج نے 23 نارچ1992 کوسرینگر میں گھر پر چھاپے کے دوران بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا تھا۔فوجیوں نے ان کے گھر سے دو آزادی پسند نوجوانوں جاوید احمد شالہ اور محمد صادق صوفی کو گرفتار کیا جو بعداز اں قابض فوجیوں کی زیر حراست لاپتہ ہو گئے۔
فریدہ بہن جی نے ایک بیان میں اپنے والدمحمد یوسف بیگ کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے لہو سے جدوجہد آزادی کی ایک نئی داستان رقم کررہے ہیں ،کوئی اپنا لخت جگراتحریک پر قربان کررہا ہے ،کسی کا باپ،کسی کا شوہر ،کسی کا بیٹا قربان ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک عظیم سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی کو بھی شہداءکی قربانیوں سے کسی قسم کی سودا بازی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
ماس موﺅمنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے شہید محمد یوسف بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شداءکی قربانیوں کی حفاظت کریں گے ،ان کا مشن منزل کے حصول تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیر ی بھارت سے آزادی حاصل کرلیں گے ۔ پارٹی کے رہنماوں پرنس سلیم ،معراج الدین ذرگر ، منظور احمد ڈار، واحد الزمان، فاروق احمد،شکیل احمد خان ، شیخ ہلال،محمد لطیف بٹ ،سید تنویر ، غلام محی الدین ،ریاض احمد شیخ ،نصیر احمد خان ،محمدبلال بٹ اور دیگر نے بھی شہید محمد یوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے تمام تر ظلم وتشدد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ماس موومنٹ کے رہنماوں نے انسان حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جاوید احمدشالہ اور محمد صادق صوفی سمیت بھارتی فوجیوں کی زیر حراست لاپتہ ہونے والے دیگر ہزاروں کشمیریوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
🗓️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے
دسمبر
صیہونیوں کی مخالفت کے جرم میں انڈونیشیا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20
مارچ
یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا
🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب
مارچ
ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور
🗓️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے
جولائی
اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں بیمار قیدی
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے
جنوری
ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے
مارچ
پاکستانی فوج کے ساتھ سعودی فوج کی بحری اور فضائی مشقیں
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی بحریہ اور
اکتوبر
کیا ترک انتخابات جیتنے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل لیں گے؟
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اب جبکہ اردگان مزید 5 سال اقتدار میں ہیں، ہر کوئی
مئی