?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پریس انکلیو سرینگر میں مختلف سرکاری محکموں کے عارضی ملازمین نے اپنی ملازمتوں کی مستقلی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ وہ برسوںسے ریگولرائزیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر مجبور ہیں ۔تاہم اپنے مطالبات منوانے کیلئے ان کے پاس حتجاج کے سوا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ کشمیر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے عارضی مزدوروں نے بھی ریگولرائزیشن کے مطالبے کے حق میںاحتجاج کیا تھا۔
ادھر کیریان گنڈیال اور پنڈوری کے رہائشیوں نے دریائے راوی اور اجھ بیراج میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی کے خلا ف جموں کے علاقے کٹھوعہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین سمیت مظاہرین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کان کنی کی غیر منظم سرگرمیوںاورخزانے کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔
راجپوت برادری کی تنظیم یووا راجپوت سبھا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد از جلد ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے جموں میں احتجاجی مارچ کیا۔ تنظیم کے رہنما ئوں نے خبردار کیاکہ اگر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اپنا وعدہ پورانہیں کرتی تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے ۔تنظیم کے کارکنوں نے صدر وکرم سنگھ کی قیادت میں جموں شہر کے وسط میں جیول چوک کے قریب توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے سے ریلی نکالی۔


مشہور خبریں۔
فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی
جولائی
چین کا تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب تائیوان کے صدر لائی چنگ ڈی کا
دسمبر
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ
جون
سلامتی کونسل امریکہ کے ہاتھوں یرغمال
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چودھراہٹ دکھاتے ہوئے
مئی
سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان
?️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے
مارچ
صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی
اگست
فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا قانون اجتماعی قتل کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہے: حماس
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کیٹسٹ کے فاشسٹ
نومبر