?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت نے سرینگر جموں ہائی وے کی طویل بندش اور سیب سے لدے سینکڑوں ٹرکوں کے شاہراہ پرپھنسے کی وجہ سے کشمیری کاشت کاروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر جموں ہائی وے کی مسلسل بندش کی وجہ سے سیب سے لدے ہوئے سینکڑوں ٹرک ہائی وے پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں موجود پھل خراب ہو چکے ہیں جس کے باعث کشمیری کاشتکاروں کو ناقابل برداشت مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
پھلوں کی صنعت کو کشمیرکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، وادی کشمیر کے تقریبا 70 فیصد خاندان پھلوں کی صنعت سے وابستہ ہیں ۔کشمیری سیاسی قیادت نے پھلوں کے کاشت کاروں اور تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہائی وے کی مسلسل بندش سے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو تباہ کن نقصانات کا خدشہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے خبردار کیاکہ ہائی وے کی بندش کا خمیازہ پھلوں کے کاشتکار اور کشمیری عوام دونوں کو بھگتنا پڑ رہاہے ۔ انہوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ سرینگر جموں ہائی وے پر سامان کی آزادانہ نقل و حرکت کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔
سی پی آئی(ایم)کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے پھلوں کے کشمیری کاشتکاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے نقصانات کا مکمل معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری پھلوں کو بھارت کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے فوری طور پر لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں۔
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی اورپیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم یاسین کشمیری کاشتکاروں کوہونے والے بھاری نقصانات پر قابض انتظامیہ کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے متعلقہ فریقوں اور صنعتی ماہرین کی مشاورت سے ایک جامع اور طویل مدتی حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
ابو عبیدہ: نیتن یاہو کی کابینہ صیہونیوں سے جھوٹ بولتی ہے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام
جون
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی
ستمبر
جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے
اگست
شوکت ترین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ’مشکوک لین دین‘ کے الزامات مسترد کر دیے
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی اے
اپریل
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے
مارچ
کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
اپریل
اسرائیلی قابضین کا غزہ شہر پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے غزہ شہر پر بیک وقت
ستمبر