حریت کانفرنس کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اورعلمائے کرام پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر ہندو پجاری کی گستاخی کی مذمت کیلئے احتجاج کریں۔حریت رہنمائوں فریدہ بہن جی، زمرودہ حبیب، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، غلام نبی وار،محمد عاقب، ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل ، محمدحسیب وانی اوردیگر نے اپنے بیانات میں ہندو پجاری کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بھارت بلکہ مقبوضہ کشمیر اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے بھارت میں کوئی بھی اقلیتی برادری خصوصا مسلمان محفوظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوالیڈرا اور کارکن مسلسل مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے عقائد پر حملہ کرتے ہیں۔ ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے یتی نرسنگھا نند کی فوری گرفتاری اور اسے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ہندوتوا پجاری یتی نرسنگھ نند کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی حریت کانفرنس کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سینئر رہنما ئوںمحمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر،سید فیض نقشبندی، شمیم شال، محمد سلطان بٹ اور الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری پنے بیانات میں کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖاور قرآن پاک کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔حریت رہنمائوں نے ہندو پجاری کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس کے احتجاج کی کال کو بھرپور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں۔

مشہور خبریں۔

چکوال: ایاز امیر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 3 جنوری 2024چکوال:(سچ خبریں) چکوال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار

مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ

🗓️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے

معاشی مشکلات سے نکلنے کے مثبت اشارے ہیں لیکن چیلنجز کا سامنا ہے، نگران وزیر خزانہ

🗓️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے

حماس نے نیتن یاہو کا کھیل  کیا برباد 

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو

سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 205 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے گزشتہ

مودی حکومت کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے لیے عدلیہ کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: جی اے گلزار

🗓️ 20 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد

وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات

🗓️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی

عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے