?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے علاقے میں جبر، مظالم اور دیگرآمرانہ اقدامات تیز کرتے ہوئے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہیں او ر بےگناہ لوگوںکو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈاکٹروں سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محض حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پرنشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی چارٹر اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں میں تیزی آئی ہے ،اس وقت آزادی پسندرہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوںمیں بند ہیں، کشمیریوں کے گھر، زمینیں اور دیگر املاک ضبط کی جارہی ہیں، سرکاری ملازمین کو جبری طور پر برطرف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھرائیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
?️ 10 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی
مارچ
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ
فروری
وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا
فروری
سیف علی خان پر گھر میں گھسنے والے شخص کا چاقو سے حملہ، شدید زخمی ہوگئے
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں
جنوری
صیہونیوں کے لیے سید حسن نصراللہ کا بم
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جو مقبوضہ فلسطین کے چاروں دیوار بنا کر اپنے لیے
فروری
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
امریکی میڈیا: ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس جنگ جیت رہا ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سینئر یورپی
مئی