?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرکو ایک فوجی چھاؤنی اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو 5اگست 2019کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بناہوا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کے مقررکردہ لیفٹیننٹ گورنر کی قابض انتظامیہ نے مظلوم کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اورانہیں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بناکر محکوم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی تسلط کے دوران کشمیری عوام کی عزت و آبرو اور جان و مال محفوظ بالکل بھی نہیں ہیں اور مقبوضہ علاقے میں تعینات لاکھوں بھارتی قابض فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔
بھارتی حکومت نے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھاہواہے۔ تاہم 05اگست 2019کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اوروحشیانہ مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔
حریت ترجمان نے گزشتہ کئی برسوں سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربندحریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی طرف سے پورے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جاری کشمیریوں کی گرفتاری کی تازہ لہر کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بے بنیاد الزامات کے تحت چار ہزار سے زائد حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر دیاگیاہے ۔
گھروں پر چھاپوں اور جبری گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے حریت ترجمان نے کہا کہ ان جابرانہ ہتھکنڈوں کا مقصد کشمیر کی حق پر مبنی جدوجہدآزادی کو کمزور کرنا ہے ۔ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں بشمول حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف الدین، راجہ معراج الدین کلول ،شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر عرفانی، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، ظفر اکبر بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، عبدالاحد پرہ، اسد اللہ پرے، عمر عادل ڈار، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی،غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، محمد یاسین بٹ، فردوس احمد شاہ اور انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویزکی غیر قانونی نظربندی کے دوران بہادری اور استقامت پر انہیں سلام پیش کیا ،جنہیں بھار ت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں بدترین سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت کا فوری نوٹس لیں جنہیں جیلوں میں علاج معالجے اور مناسب خوراک جیسی سہولتوں سے مسلسل محروم رکھا جارہاہے ۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کے بہترین مفاد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
بحر اوقیانوس: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان خلیج واضح ہو رہی ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: دی اٹلانٹک میگزین نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
مئی
امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا
فروری
فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے
ستمبر
لانگ مارچ: آئینی خلاف ورزی کا خطرہ واضح ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
نومبر
القسام کا شہید نصر اللہ کے لیے تشکر کا پیغام؛ غزہ تمہیں نہیں بھولے گا
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی تاریخی جنگ کی دوسری برسی کے موقع
اکتوبر
میرے بیٹے نے گھر کے مالکوں کی خاطر ہتھیار ڈالے:فلسطینی قیدی کے والد
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک
ستمبر
اسرائیل غزہ کی دلدل سے فرار
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت صدام حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک پر
جون
امریکا کی ہر بات سے اتفاق ضروری نہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اگست