بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی سخت گیر پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنانا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خطے میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور وہ بھارتی جبر کے باوجود اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
میرواعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں جبرو استبداد اورامتیازی سلوک کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں کو نت نئے قوانین کے نفاذ کے ذریعے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ملازمتوں پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ نے تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کی فوری رہائی پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت 703 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز کیطرف سے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میںمظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے ددران تین گھربھی تباہ کیے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے تر جمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے قائم مقام صدر رمن بھلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی بے حسی کیوجہ سے کشمیریوں کو شدید مصائب و مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ انتظامیہ لوگوں کی بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل بھی حل کرنے میں ناکام ہے ۔
سرینگر کے علاقے حولHawal میں بھارتی پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک معمر شخص عبدالسلام کو ٹکر ماردی جسکے اسکی موقع پر موت واقع ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی

🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

🗓️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس

🗓️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر طاہر بزنجو کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

🗓️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں

امریکہ کی شام میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:شام نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی شبیہ کو

وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

🗓️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی

عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید

🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے