سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کشمیری عوام اور سرکاری ملازمین پربھارتی یوم آزادی کی تقریبات کو جبری طورپر مسلط کر رہی ہے۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیری عوام اور سرکاری ملازمین پربھارتی یوم آزادی کی تقریبات کو جبری طورپر ٹھونستے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ 15 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرائیں،جبکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ایک غیر قانونی قابض کی حیثیت حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے ایک اعلامیہ میں تمام سرکاری افسران اور محکمہ تعلیم کے ملازمین اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی سرکاری ملازم یوم آزادی کے موقع پر چھٹی نہیں لے گا اور تمام ملازمین یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
تمام سرکاری عمارتوں اور اسکولوں سمیت دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اوران پر ترنگا لہرایا جائے گا اور اس کی ویڈیوز متعلقہ ڈویژنل کمشنر کو بھجوائی جائیں گی ۔
اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام سرکاری افسران اور اہلکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترنگااور مٹی کے چراغ کی تصاویر شیئر کریں گے۔