🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف انکا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ وبرباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طورپر ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے ، قابض بھارتی نے شہروں ، قصبوں اور دیہات کے علاوہ جنگلاتی علاقوں میں کیمپ اور تربیتی رینج قائم کر رہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے ہارونHarwan سے شنکر اچاریہ رینج ، جنوبی کشمیر میں ترال سے پہلگام اور شمالی کشمیر میں رفیع آباد اور بانڈی پورہ اور گاندربلا کے گٹل باغ، شال باغ اور اکہلٹ کے جنگلات میں آگ لگائی تاکہ کشمیری مزاحمت کار کشمیری نوجوانوں کو آسانی سے ہدف بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت انکے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی یہ تمام منفی سرگرمیاں علاقے کے ماحولیات کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں وکشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں اور ناروا اقدامات کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
🗓️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی
مئی
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی
اکتوبر
MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے
دسمبر
امت مسلمہ پاکستان کو مبارکبادی دے رہی ہے: طاہر اشرفی
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے
مئی
امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں
اکتوبر
انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان
🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے
مئی
آئرلینڈ کے صحافیوں نے کام کی ہڑتال کی
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے ارکان بدھ کے روز
ستمبر
اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں کو قید کرنے کے خلاف ہیں
🗓️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو جانوروں کوقید کرنا یا
اپریل