?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات اور روایات کے مطابق عید الفطر کی اجتماعی نماز عیدگاہ سرینگر میں صبح دس بجے ادا کی جائے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ا نجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نماز عید سے قبل9بجے سے انجمن کے سربراہ اور میر واعظ عمرفاروق اپنے خطبے میں فلسفہ عید اور پیغام عید پر روشنی ڈالیں گے ۔ عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ میرواعظ کے خطاب سے استفادہ حاصل کرنے اور اجتماعی نماز میں شامل ہونے کے لئے بروقت عیدگاہ پہنچنے کی کوشش کریں۔
انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ قابض حکام نمازِ عید کی پرامن اورخوش اسلوبی سے ادائیگی میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور لوگوں کے مذہبی جذبات اور حقوق کا احترام کریں گے۔ بیان میں کہاگیا کہ شبِ قدر اور جمعة الوداع کے مواقع پر جس طرح نماز کی ادائیگی پر پابندی لگائی گئی تھی ، اس سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے۔اس طرح کا افسوسناک طرز عمل عید الفطرکے مقدس موقع پر دہرایا نہ جائے۔
دریں اثناء میرواعظ عمر فاروق نے عیدگاہ کی صورتحال اوراس سلسلے میں انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لئے آج عیدگاہ سرینگر کا دورہ کیا۔ جائزے کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ خشک موسم کے پیشِ نظر عید کی نمازخوش اسلوبی سے ادا کی جا سکتی ہے۔
انجمن نے جموں و کشمیر وقف بورڈ پر زور دیا ہے کہ اس موقع پر تمام لازمی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ عید کی نماز میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ملی اجتماعیت ، وحدت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اورعید کی نماز کیلئے اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔ خراب موسم کی صورت میں عید الفطر کی نماز جامع مسجد سرینگر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق ادا کی جائیگی۔واضح رہے کہ قابض حکومت نے گزشتہ کئی سال سے عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی میری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے: بائیڈن
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ریاستہائے متحدہ میں
مئی
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 9 جون 2025لاس ویگاس: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ،
جون
نیتن یاہو کے مخالف اتحاد کی زور آزمائی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کےسربراہ ، وزیر اعظم کے لئے حزب اختلاف کے
اپریل
جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈرون دراندازی کرتے ہیں
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جاپانی حکام نے آج (اتوار) کو انکشاف کیا کہ ملک
جولائی
انسانی حقوق کمیشن کو سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں سست روی پر تشویش
?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی)
فروری
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں
دسمبر