?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نہ صرف انفرادی آزادیوں کو دبا رہا ہے بلکہ منظم طریقے سے صحافیوں، محققین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانونی ”یو اے پی اے “ کا استعمال کر کے جمہوریت کی بنیادوں کو بھی تباہ کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ” بھارتی ویب پورٹل ”دی وائر“ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے لکھاکشمیری صحافی، محقق اور انسانی حقوق کے محافظ عرفان معراج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کی پاداش میں ”یو اے پی اے “ کے تحت قید کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی دلی کے بیانیے کو چیلنج کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کیطرف سے لوگوں پر کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
عرفان معراج کو20 مارچ 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر” یو اے پی اے“ لاگو کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ معراج کی گرفتاری بنیادی قانونی اصولوں اور آئینی حقوق کی پریشان کن صورتحال کو ظاہر کر رہی ہے اورحقیقت یہ ہے کہ ان کی گرفتاری کسی فرد کے قانونی اور آئینی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے واضح طور کہہ رکھا ہے کہ کسی بھی شخص کو اسکی گرفتاری کی وجوہات تحریری طور پر بنانا ضروری ہے لیکن حکام عدالت عظمی کے اس حکم کوخاطر میں نہیں لا رہے ہیں ۔ گرفتار ی کی وجوہات جانے بغیر معراج جیسے ملزمان کے لیے اپنا دفاع کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پاتے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ معراج کو ابتدا میں فرد جرم عائد کیے بغیر چھ ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا اور اب ان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا اور وہ دو سال سے زائد عرصے سے قید میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
سی ان ان کے پروڈیوسرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی نیٹ ورک سی ان ان کے پروڈیوسر نابالغوں کو جنسی
دسمبر
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد
جنوری
سوڈان میں خانہ جنگی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں
مئی
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر
سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:متعدد عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد
ستمبر
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی