?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئرحریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے خلاف ایک مضبوط سیاسی جدوجہد ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔
میڈیا کے مطابق حریت رہنماؤں نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی طرف سے خاص طور پر 11فروری کو آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پردکھائی گئی سیاسی پختگی اور دانشمندی کو اجاگر کیا۔
محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ ایک اور کشمیری رہنما محمد افضل گورو کو بھی9فروری 2013کو اسی طرح پھانسی دی گئی تھی۔ حریت رہنمائوں نے آزادی کے مقدس مقصد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ مقبول بٹ اور افضل گورو جیسے ہیروز، جنہیں ناحق پھانسی دی گئی، مزاحمتی تحریک کے لئے مشعل راہ ہیں۔
مقبوضہ علاقے میں جبری گرفتاریوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حریت رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میںنسل کشی، ماورائے عدالت قتل ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںاوردیگر مظالم کو رکوانے کے لیے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن
مئی
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک
جنوری
عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
مئی
19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی
جون
یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ
جون
اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے
دسمبر
ہم دشمنوں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں:یمنی عہدیدار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ
مارچ