?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں، ظالمانہ کارروائیوں اورمسلسل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے حال ہی میں کولگام اور کشتواڑ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کشمیریوں کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کے منظور کردہ مسلم دشمن اوقاف بل پر اپنے غم و غصے کا اظہارکریں جس کا مقصد مسلمانوں پرپابندیاں لگانا، انہیں غلام بنانا اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، بودھوں اور دیگر تمام مذاہب اور برادریوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور بھارت میںاقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جن کی زمینوں، جائیدادوں اور شناخت کو جارح اور قابض ہندوتوا حکومت نے فوجی طاقت اور ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے غصب کر رکھا ہے۔
حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی انتظامیہ پرامن جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اورایک سازش کے تحت حریت قیادت اور نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کرانہیں جیلوں میں نظر بند کر رہی ہے تاکہ ان کے جذبہ آزادی کو توڑا جاسکے۔
تاہم حریت ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیاں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت سمیت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبا ئوئوڈالیں جن کو نئی دہلی نے گزشتہ 78سال سے سلب کررکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
قائداعظم کے افکار آج بھی قومی چیلنجز کے حل کی رہنمائی کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی
?️ 25 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع
دسمبر
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
?️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی
وزیر اعظم نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی
?️ 17 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر
جنوری
کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو
ستمبر
رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی
اگست
ایرانی صدر کا پاکستان اور افغانستان پر مذاکرات کرنے پر زور
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاک افغان
اکتوبر
بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی ایجنڈے کو بہت اچھے سے پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا
جون