کشمیری بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں سے ہوشیار رہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کر دیا گیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف حریت تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے مختلف حصوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔05جنوری 1949اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قراردادمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کیاگیا تھا ،بعض پوسٹروں میں واضح کیاگیاہے کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا کا نشانہ بنا رہا ہے جس کا وعدہ کشمیریوں سے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کیاتھا۔

سرینگر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

کشمیریوں نے نہ تو کبھی اپنے مادر وطن پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول کیاہے اور نہ ہی کبھی کریں گے کیونکہ جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے ۔ پوسٹروںمیں مزیدکہاگیاکہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجودایک بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے مسلسل محروم رکھنے پر بھارت پر کڑی تنقید بھی کی گئی ہے۔

پوسٹروں میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آر ایس ایس اوربی جے پی کے ہندوتوا نظریے سے متاثر ہوکر قانون اور انصاف کے  تمام اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دفعہ 370کی حیثیت سے متعلق فیصلہ سنایاہے۔پوسٹروں میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔پوسٹروں میں کشمیری عوام سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی حکومت کے مذموم عزائم اور اس کی کشمیر مخالف پالیسیوں سے باخبر رہیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی خواتین نےبا حجاب ہندوستانی خواتین کو ہراساں کیے جانے

الجولانی کو دوبارہ امریکہ کے سفر کی دعوت دی گئی؛ وجہ ؟

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: ایک سیاسی ذریعے نے جمعرات کو بتایا کہ احمد الشرع (المعروف

ظاہر جعفر کو سزائے موت، فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے

ایف بی آئی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم اور

مغربی کنارے کی مزاحمتی کارروائیاں بڑھیں گی:فلسطینی تجزیہ کار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ نگار نے صہیونی فوج کو دنیا کی سب سے

ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی

طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی

?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے