?️
سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مقتل میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز بغیر کسی جواب دہی کے بے گناہوں لوگوں کا بے رحمی سے خون بہا رہی ہیں۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کشمیریوں کی نسل کشی پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کو نہتے لوگوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہہ مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمشیر کے سابق وزیراعلی کا بھارتی حکام سے اہم سوال
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات دس لاکھ کے قریب بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ تین روز میں آٹھ سے زائد بےگناہ لوگوں کا قتل اسکی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام اور انکی زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کا واحد مقصد علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔
غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ترقیوں اور انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین نے شہدا ءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عظیم مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا عناصر کشمیریوں پر اپنا نظریہ اور ثقافت مسلط کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن کشمیری آخری سانس تک اسکے خلاف مزاحمت کریں گے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ناقابل شکست ہے، وہ بھارتی غلامی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت سے کشیدگی کی واحد وجہ کشمیرہے: وزیراعظم
غلام احمد گلزار نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔


مشہور خبریں۔
صارفین کے لئے انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر دستیاب
?️ 30 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے
جون
مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں
مئی
کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو
جولائی
غزہ کی پٹی میں 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے
اگست
نواز شریف کی رپورٹس پرپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے
?️ 21 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
جنوری
فلسطینی کارروائیوں نے اسرائیل کو تھکا دیا ہے: صیہونی مصنف
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک صہیونی مصنف نے اسرائیل کے بحران اور فلسطینی استقامتی کارروائیوں
اپریل
تابش گوہر کو ایک اور نیا منصب دے دیا گیا
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کابینہ میں تازہ ترین ردوبدل کے نتیجے میں وزیر
مارچ
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر