?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت 26جنوری 1950کو اپنے آئین کے نفاذ کے دن کو یوم جمہوریہ کے طورپر مناتا ہے جس میں بھارت کو ایک سیکولر ملک کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو برسراقتدارمودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریے کے بالکل منافی ہے۔ مودی حکومت بھارت کوایک ہندو ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے۔پوسٹروںمیں جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل کی حمایت کی گئی ہے۔
پوسٹرمختلف حریت پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت کو کشمیری عوام کا یہ واضح پیغام سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس کے غیر قانونی قبضے کو مستردکرتے ہیں۔لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے گھروں، دکانوں اوردیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ26جنوری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے یوم جمہوریہ نہیں بلکہ یوم سیاہ ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹروںمیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی برسیوں کے موقع پر کشمیری شہدا ء کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔


مشہور خبریں۔
کشتی صُمُودکی تازہ ترین صورتحال
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم میں یونان کے جنوبی علاقائی پانیوں میں 50
ستمبر
وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے
جون
انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
مارچ
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث برفانی جھیل کے پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے، پی ڈی ایم اے
?️ 4 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی
جولائی
صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود
ستمبر
اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائم میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی
اکتوبر
2024 کے امریکی انتخابات: ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو کیسے شکست دی؟
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات تاریخ کے سب سے
اپریل
’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت
اگست