?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر حریت رہنماوں اور تنظیموں نے” یوم پاکستان“ کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی ترقی ، استحکام اور دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی دعا کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے اور یہ ملک مسلمانوں کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کشمیری عوام اس نظریے کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے عظیم دینی ، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کو کمزور نہیں کرسکتی ۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں اور مملکت خداد اد میں شمولیت کا انکا خواب ایک روز ضرور پورا ہوگا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں ، غلام محمد خان سوپوری، ،ایڈووکیٹ ارشد اقبال، محمد یوسف نقاش، زمردہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، امتیاز ریشی، سلیم زرگر، ، خواجہ فردوس، محمد حسیب وانی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا اہم ترین واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کو نئی توانائی اور حوصلہ دیا جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد آزادی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی جو حالت زار ہے اس نے اب یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ خطے میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ جائز تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی دین اسلام کے ایک عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد دراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور بھارتی تسلط کیخلاف مصروف جدوجہد کشمیری 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک لیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزاد ی کا ضامن ہے، کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیربھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماؤں محمد فاروق رحمانی ، محمود احمد ساغر ، سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود، شمیم شال ، شیخ متین، مشتاق احمد بٹ ، زاہد صفی ، شیخ محمد یعقوب ، شیخ عبدالماجد ، سید مشتاق گیلانی ، زاہد اشرف، سید گلشن احمد ، امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، الطاف احمد بٹ، منظور احمد اور محمد اشرف ڈار نے بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام، حکومت پاکستان اور پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزﺅں کا مرکز ہے ، کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو بھر پور طریقے سے اجاگر کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور پاکستان میں شمولیت کا انکا خواب پورا ہو کر رہے گا۔


مشہور خبریں۔
شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کردیا۔ عظمی بخاری
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے
مئی
میں نے جنگ بندی کی تصدیق کے لیے صنعاء کا سفر کیا: ریاض کے ایلچی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی سفیر محمد الجابرنے عمانی وفد کے ساتھ یمن
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور
فروری
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر
اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں:شاہ محمود
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مارچ
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ
اپریل
حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ
جولائی
صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے
ستمبر